مظفرگڑھ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے گزشتہ روز بھٹہ پور روڈ کے مختلف پوائنٹ کا دورہ کیا جبکہ انہوں نے پرانی بستی تلکوٹ لائن پار قبرستان اور پیر پراٹھے شاہ دربار کا بھی دورہ کیا انہوں نے سیوریج کے پانی کی نکاسی کے لئے مستقل بنیادوں نالا بنانے کی ہدایت کی جبکہ بھٹہ روڈ پر بھی نزدیکی آبادی کے مسائل کو دیکھتے ہوئے پیٹر کی جگہ نئے سرے سے بڑا نالا تعمیر کرکے سیوریج کے مسائل کو مکمل طور پر حل کرنے کی ہدایت کی اسی طرح انہوں نے مذکورہ مقامات کے علاقوں کے مکینوں کے لئے اے ڈی سی آر دفتر میں دیگر مسائل سے آگاہی کے لئے خصوصی میٹنگز کے انعقاد کی بھی ہدایت کی۔ اس موقع پر انکے ہمراہ اے ڈی سی آر تنویر مرتضی، اسسٹنٹ کمشنر جمیل حیدر شاہ، چیف آفیسر رانا محبوب و دیگر افسران و اہلکار بھی موجود تھے اس بارے میں ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر کا کہنا تھا کہ قبرستان اور شہریوں علاقوں میں سیوریج کے مسائل کے حل کے لئے ضلعی انتظامیہ عملی اقدامات پر عمل پیرا ہے موجود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جلد از جلد مذکورہ مقامات پر سیوریج کے مسائل کا مستقل حل کرلیا جائے گا۔