ملتان(خصوصی رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹر شعیب انور نے یونیورسٹی ریزیڈنسی پروگرام (MS/MD) کے تحت ایم ایس (جنرل سرجری) پاس کر لیا ہے۔ ریذیڈنسی پروگرام کے آغاز کے بعد وہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے پہلے امیدوار ہیں جنہوں نے یہ امتحان پاس کیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی زیرنگرانی تربیت مکمل کرنے والے ڈاکٹر شعیب انور نے گزشتہ روز وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور اپنی ڈگری کے مقالے (تھیسس) کی کاپی پیش کی۔