ملتان ( سماجی رپورٹر )معروف مذہبی سکالر نگہت ہاشمی نے النور ویلفیئر فاونڈیشن کے زیر اہتمام تکمیل قرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قرآن کی تعلیم و تربیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور معاشرے میں عورت کی کردار سازی کی ضرورت اور اہمیت کو واضع کیا انہوں نے کہا کہ قرآن پاک ہمارے پاس نبی پاک کا ورثہ ہے ہم نے اس کو تھامنا ہے اس کا علم حاصل کرنا اور اس کو آگے پہنچانا ہے جو کہ النور کا سلوگن یعنی مقصد عین بھی ہے تقریب میں مسز سعدیہ عامر ڈوگر سمیت متعدد خواتین نے بھی اظہار خیال کیا ۔
قرآن پاک ہمارے پاس نبی کریمؐ کا ورثہ، اس کا علم حاصل ضروری: نگہت ہاشمی
Sep 10, 2022