فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) پارتھینئم ایک ایسی خطرناک جڑی بوٹی ہے جوکہ نا صرف زرعی پیداوار میں کمی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ جلد،سانس ،آنکھوں و دیگر بیماریاں پھیلانے کا بھی باعث بنتی ہے۔ان خیالات کا اظہار زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے زرعی یونیورسٹی کے شعبہ انٹومالو جی اور کیبی ریجنل سنٹر کے اشتراک سے منعقدہ بین الاقوامی سیمینارسے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پارتھینئم اپنے بیجوں کی بھر پور پیداواراورموسمی حالات کو برداشت کرنے کی صلاحیت کی حامل ایک ایسی خطرناک جڑی بوٹی ہے جو کہ یہ ملک کے دیہی و شہری علاقوں میں بکثرت پائی جاتی ہے ۔ اس کے تدارک کیلئے اسے جڑ سے اکھاڑنے کے ساتھ ساتھ بائیولوجیکل کنٹرول کیلئے بھی کاوشیں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔