اسلام آباد (آئی ا ین پی) ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوار صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ بجلی کے صارفین پرمسلسل بوجھ بڑھایا جا رہا ہے جس سے عوام کی قوت خرید متاثراور پیداوار گر رہی ہے۔ بجلی مسلسل مہنگی کرنے سے اسکی چوری میں اضافہ، استعمال میں کمی اور برامدات متاثر ہو رہی ہیں۔عوام کی کمر توڑنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ نیپرا نے بجلی کی قیمت بڑھانے کا ایسا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جو رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے جس سے نجی اور سرکاری منصوبوں کی لاگت بڑھ رہی ہے۔ صنعتی و زرعی پیداوار متاثر ہو رہی ہے جبکہ عوام کا معیار زندگر رہا ہے۔بجلی کی قیمت مسلسل بڑھانے سے اس شعبہ کو اپنے پیروں پر کھڑا تو نہیں کیا جا سکا اور نہ ہی گردشی قرضہ کم ہوا مگر عوام اورکی حالت بگڑگئی ہے جسے مزید بگاڑا نہ جائے۔ حکومت فوری طور پر پرانے بجلی گھروں کو بند کرنے،تمام آئی پی پی کو بجلی کی قیمت کم کرنے، ریکوری اوربجلی کی تقسیم کا نظام بہتر بنانے اورچوری کے خاتمے کی کوشش کرے ورنہ اسکے تباہ کن اثرات سے معیشت ڈوب جائے گی۔
بجلی مہنگی کرنے سے چوری زیادہ، استعمال کم ،شرح نمو گر جائیگی: عاطف اکرام
Sep 10, 2022