لاہور(کامرس رپورٹر) بین الاقوامی شہرت کے حامل ڈویلپر اور بلڈر امارات گروپ نے پرآسائش رہائشی منصوبے گالف فلوراز II کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔ رنگا رنگ تقریب میں نائٹ گالف ٹورنامنٹ میں جیتنے والے گالفرز میں انعامات جبکہ مہمانوں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔گالف فلوراز II عمودی طرزِ تعمیر کا شاہکار منصوبہ ہے جو سی ڈی اے سے منظور شدہ لگڑری اپارٹمنٹس پر مشتمل ہے۔ اس منصوبے کو اعلیٰ شہرت کے حامل بلڈر اینڈ ڈویلپر امارات گروپ تعمیر کر رہا ہے۔ گالف فلوراز II جدید اور عمدہ طرزِ زندگی پر مشتمل وفاقی دارالحکومت کا دوسرا بڑا لگژری رہائشی کمپلیکس ہے۔ یہ دنیا کے ٹاپ 20 لگژری لیونگ ریزورٹ میں سے ایک ہے اور دلفریب، حسین اور سرسبز و شاداب قدرتی نظاروں پر مشتمل ہے۔ اسلام آباد ایکسپریس وے پر واقع بحریہ گارڈن سے ملحقہ گالف فلوراز II کی سائٹ پر اس کا سنگِ بنیاد رکھے جانے کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کمپنی کے گروپ ڈائریکٹرز فرحان جاوید، ارسلان جاوید، ایجنسی 21 انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر شرجیل اے احمر، پراپشور کے ڈائریکٹر تیمور عباسی اور لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ہارون اسلم سمیت امارات گروپ کی مینجمنٹ نے شرکت کی۔اس موقع پر امارات گروپ کے ڈائریکٹر فرحان جاوید کا کہنا تھا کہ گالف فلوراز II اسلام آباد کے شہریوں کیلئے کسی تحفے سے کم نہیں۔ جدید طرزِ رہائش ہر مشتمل یہ منصوبہ ریئل سٹیٹ سیکٹر میں جدت کی منفرد مثال ہے۔تقریب سے خطاب میں ایجنسی 21 انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر شرجیل اے احمر کا کہنا تھا کہ یہ پراجیکٹ آنے والے وقتوں میں ایک ایسا پرکشش رہائشی منصوبہ بننے جا رہا ہے جو ریئل سٹیٹ سیکٹر میں ایک مختلف ٹرینڈ سیٹ کرے گا۔پراپشور کے ڈائریکٹر تیمور عباسی کا کہنا تھا کہ گالف فلوراز II ایک ایسا سٹیٹ آف دی آرٹ پراجیکٹ ہے جو دورِ جدید کی ضروریات کے مطابق پرآسائش طرزِ زندگی کو ممکن بناتا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ہارون اسلم نے بھی پراجیکٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ پرتعیش طرزِ زندگی فراہم کرنے کا یہ منصوبہ اپنی مثال آپ ہے اور بین الاقوامی معیار کے عین مطابق ہے۔اس موقع پر نائٹ گالفرز ٹورنامنٹ کے فاتح کیلئے ٹرافی کے علاوہ انعام کی رقم جب کہ دیگر گالفرز کیلئے 200 کے قریب مختلف انعامات اور مہمانوں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔
گالف فلوراز II عمودی طرزِ تعمیرکے شاہکار منصوبے کا سنگِ بنیاد
Sep 10, 2022