تنگوانی (نامہ نگار) تنگوانی میں سیلاب سے متاثرہ ہزاروں افراد سڑک کے کنارے کھڑے موجود ہیں۔ سندھ حکومت واش رومز سمیت بنیادی ضروریات کی سہولت نہیں دے رہی۔ بچے اور خواتین کھلے میدان استعمال کرنے پر مجبور، سینکڑوں خواتین، بچے ملیریا، ڈائریا، گیسٹرو آنتوں کے امراض میں مبتلاہیں متاثرین انتظامیہ سے مدد کے منتظر ہیں۔ متاثرین نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، وزیر اعلیٰ سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بارشوں کے باعث سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگائے جائیں تاکہ متاثرین بیماریوں سے بچ سکیں۔