تنگوانی (نامہ نگار) بارشوں نے جس طرح ضلعی بھر میں تباہی مچادی ہے کندھ کوٹ کے گاؤں کجلو خان لاشاری میں بھی سیلاب زدگان پریشان ہیں برسات میں سینکڑوں گھر گر گئے بچے بوڑھے عورتیں جلد امراض سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی رلیف کیمپ قائم نہیں کیا گیا متاثرین میں طفیل احمد لاشاری حاجی محمد الیاس لاشاری۔ امداد علی لاشاری۔ خان محمد۔ عبد الرزاق۔ شہزادو۔ اشرف علی۔لاشاری اور دیگر نے ضلع انتظامیہ اور منتخب نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ گاؤں کجلو خان لاشاری کے مکینوں گاؤں اور گھروں میں جو پانی جمع ہے اس کو نکالا جائے اور ہمارے گاؤں سروے کی جائے ہمارے گھر منہدم ہوگئے کڑی دھوپ میں بچے بیٹھے ہیں مگر ہمارے پاس کوئی بھی نہیں آیا متاثرین نے ٹینٹ اور راشن دینے کا مطالبہ کیا۔