پنگریو(نامہ نگار) مین میرپورخاص ڈرین میں پنگریوکے قریب وزیرسرکانی گاؤں کے سامنے پڑنے والاشگاف بارہ روزگزرجانے کے باوجود بندنہیں ہوسکاجس کی وجہ سے اس شگاف کاسیلابی پانی پنگریوکی نواحی ساحلی یونین کونسل پیربودلومیں داخل ہوگیا ہے سیلابی پانی کے تیزریلے کے باعث یونین کونسل پیربودلوکے پچاس سے زائددیہات زیرآب آگئے ہیں جن میں حاجی غلام اللہ بھرگڑی۔سلیمان احمدانی۔درگاہ پیربودلو۔ابراہیم خاصخیلی۔قربان بھرگڑی اوردیگرشامل ہیں ان دیہاتوں کے باشندے جن میں خواتین۔ بچے اورعمررسیدہ افرادبھی شامل ہیں نقل مکانی کرکے پختہ راستوں کے کناروں اوردیگرمحفوظ مقامات پرمنتقل ہورہے ہیں گھروں میں سیلابی پانی داخل ہونے پریونین کونسلوں پیربودلومیں ہرطرف افراتفری اورخوف وہراس کاماحول پیدا ہوگیابے گھرہونے والے خاندانوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کرنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے گاڑیاں فراہم نہیں کیں اورمتاثرین اپنی مددآپ کے تحت نقل مکانی کرتے رہے متاثرہ خاندانوں کوخیمے اور راشن فراہم کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے جس پرمتاثرہ خاندانوں میں پی ڈی ایم اے اوردیگرمتعلقہ اداروں کے خلاف شدیداشتعال پھیل گیااورمتاثرین نے اس انتظامی نااہلی کے خلاف سخت غم وغصے کااظہارکیاسیلابی پانی تباہی مچاتا ہوایونین کونسل پیربودلوکے مزیددیہاتوں کی طرف بڑھ رہا ہے اورباقی ماندہ دیہات بھی زیرآب آنے کاخدشہ ہے۔