کراچی (نیوز رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر نکلنے والے جلوس کی گزرگاہوں کو فوری درست کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب نے ملیر سعود آباد اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سڑکوں، سیوریج اور دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس دوران مرتضی وہاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ ملیر سعود آباد کی مرکزی سڑک از سر نو تعمیر کریں گے، سڑک کی تعمیر سے پہلے سیوریج کے نظام کو درست کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کے مکینوں کو درپیش مسائل کا اندازہ ہے، بارشوں کے بعد تعمیراتی کاموں کا آغاز کر دیا ہے، پہلے مرحلے میں سڑکوں کو موٹرایبل بنایا جا رہا ہے۔