کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی و ڈپٹی سیکریٹری جنرل خرم شیر زمان اور رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی نے انصاف ہاس کراچی پریس کانفرنس سے خطاب کیا خرم شیر زمان نے موقع پر کہا کہ الیکشن کمیشن کا ضمنی الیکشن کے حوالے سے فیصلے کا پہلے سے اندازہ تھا عمران خان کے چاہنے والے جانتے تھے یہ الیکشن سے بھاگیں گے مخالفین جماعتوں کی عمران خان کی مقبولیت سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں سیلاب کی صورتحال کا بہانا بناکر الیکشن ملتوی کیے ،چشتیاں ننکانہ کراچی و دیگر علاقوں میں سیلابی صورتحال نہیں ہے مخالفین جانتے تھے یہ الیکشن ان کے تابوت میں آخری کیل ہوگی خرم شیر زمان نے کہا کہ عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں عمران خان نے حقیقی آزادی کیلئے لوگوں کو باشعور کیا پاکستان اس نالائق ٹولے کی وجہ سے پیچھے جارہا ہے یہ نالائق ٹولہ سیلاب کا بہانا بناکر بچ نہیں سکتا خرم شیر زمان نے آصف زرداری اور سندھ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر میں آسٹریٹ کرائم کی بدترین صورتحال ہے شہر میں لوگ قتل ہورہے ہیں لوٹ رہے ہیں انہیں کون پوچھے گا؟ آصف زرداری اور بلاول کہاں ہیں شہریوں کا کوئی پرسانِ حال نہیں آصف زرداری کے سندھ میں آگ لگی ہے یہ پنجاب میں حکومتیں گرارہا ۔ خرم شیر زمان نے ضمنی الیکشن ملتوی ہونے کے حوالے سے کہا کہ عمران خان کے ساتھ اللہ کی طاقت ہے،الیکشن کمیشن کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں،الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کی پارٹی بنا ہوا ہیالیکشن کمیشن نے پہلے بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے اب ضمنی ملتوی کردیے،ہم معاملے کو عدالت میں لے جاچکے ہیں کراچی میں بلدیاتی نظام بدترین ہے،لوگ ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی وجہ سے کمر درد میں مبتلا ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ اربوں روپے ضمنی الیکشن اور بلدیاتی الیکشن پر خرچ ہوئے۔الیکشن کمیشن بتائے 9 حلقوں میں کہاں پانی کھڑا ہے انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں اختتام میں کہاکہ سندھ کے لوگوں کو یقین دلاتے ہیں سندھ میں عمران خان کی حکومت آئے گی ،آصف زرداری جانتا ہے سندھ میں عمران خان آئے گا،زرداری تم روک سکو تو روک لو صحافی کے سوال کے جواب میں خرم شیرزمان نے کہا ک عمران خان ججز کے حقوق کی تحریک کیلئے جیل گئے۔عمران خان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،عمران خان توہینِ عدالت کیس میں سرخرو ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کا اندازہ تھا، خرم شیرزمان
Sep 10, 2022