آسٹریا کے وولکر ٹرک اقوام متحدہ کے  ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق   مقرر


اسلام آباد(اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس  نے آسٹریا کے وولکرٹرک کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی منظوری کے بعد انسانی حقوق کے لیے اقوام متحدہ کا اگلا ہائی کمشنر مقرر کیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے نے اقوام متحدہ کے سربراہ کے دفتر سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ وولکر ترک چلی کی مشیل بیچلیٹ کی جگہ لیں گے۔ وولکرٹرک اس وقت سیکرٹری جنرل کے ایگزیکٹو آفس میں پالیسی کے لیے انڈر سیکرٹری جنرل ہیں جہاں وہ عالمی پالیسی کے کام کو مربوط کرتے ہیں۔ اس سے قبل وہ 2019 سے 2021 تک سیکرٹری جنرل کے ایگزیکٹو آفس میں سٹریٹجک کوآرڈینیشن کے لییا سسٹنٹ سیکرٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔انہوں  نے ویانا یونیورسٹی سے بین الاقوامی قانون میں ڈاکٹریٹ کی اور آسٹریا کی لنز یونیورسٹی سے قانون میں ماسٹر  ڈگری حاصل کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن