روجھان: سیلاب متاثرین کیلئے پاک فصائیہ کی خیمہ بستی قائم

Sep 10, 2022

روجھان (خبرنگار ) پاکستان ایئر فورس گروپ کمانڈر نور احمد کی قیادت میں  پاکستان ایئر فورس ونگ کمانڈر مطیع اللہ خان کی نگرانی میں رود کوہی سیلابی ریلوں سے متاثرہ ہزاروں سیلاب متاثرین کے لیے خیمہ بستی قائم کردیگئیتمام سیلاب متاثرین جو انڈس ہائی وئے لنک روڈوں کے کنارے فلڈ بندوں پر بیٹھے ہزاروں سیلاب متاثرین جن میں مرد خواتین اور بچے شامل تھے انکو پاکستان ایئر فورس بیس رفیقی کے طرف سے قائم کیے گئے خیمہ بستی میں منتقل کردئیے گئے ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ایئر فورس کے ونگ کمانڈر مطیع اللہ خان نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف کی ہدایت پر پاکستان ایئر فورس سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پیش پیش  ہے انہوں نے کہا کہ پانچ سو خیموں پر مشتمل سیلاب متاثرین کے لیے خیمہ بستی قائم کیگئیہے جسمیں دو ہزار سیلاب متاثرین کی روزانہ دیکھ بھال کی جارہی ہے سیلاب متاثرین کو دو وقت کا کھانا خیمے اور خشک راشن سمیت دیگر امدادی سامان فراہم کیا جارہا ہے  انہوں نے کہا کہ ہوائی جہازوں اور ٹرکوں کے زرایعے فوری امداد ہم تک پہنچ رہی ہے اسکے علاوہ این جی اوز اور ڈونر نقدی رقم دیتے ہیں تو وہ بھی سیلاب متاثرین میں تقسیم کردیتے ہیں ونگ کمانڈر میطع اللہ خان نے مذید کہا کہ پاکستان ائیر فورس بیس رفیقی کی طرف سے میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا ہے جسمیں قابل ڈاکٹرز لیڈی ڈاکٹرز سیلاب متاثرین جو وبائی امراض میں مبتلا ہیں۔

مزیدخبریں