جلالپوربھٹیاں( نامہ نگار ) ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب جدون کی ہدایات پر حافظ آباد کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے گھوڑا چوک پر ناکہ بندی کر کے متعدد دودھ بردار موٹر سائیکلوں میں موجود سینکڑوں لٹر دودھ کو جدید ٹسیٹنگ مشین پر چیک کیا اور موقع پر لئے گئے نمونوں کے نتائج پنجاب فوڈ اتھارٹی کے معیارات کے مطابق نہ آنے پر تقریباً 100 لٹر دودھ تلف کر دیا۔ اس کے علاؤہ ٹیموں نے سکھیکی موٹر وے سروس ایریا پر کارروائی کرتے ہوئے زائد المیعاد اشیاء کی برآمدگی پر ایک ریسٹورنٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12000 روپے جرمانہ عائد کیا۔