حضرت محمد مصطفیؐ کی ذات ہمارے لیے مشعل راہ ہے:واشنگٹن ڈی سی کے امام ماجد 

Sep 10, 2022

لاہور (خصوصی نامہ نگا ر)بادشاہی مسجد لاہور میں گزشتہ روزبڑے اجتماع سے مولانا سید محمدعبدالخبیر آزاد خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان کی دعوت پر جامع مسجد آدم سنٹر ورجینیا واشنگٹن ڈی سی کے امام ماجد نے خطاب کیا۔میں مولانا آزاد کا شکرگزار ہوں کہ انھوں نے مجھے بادشاہی مسجد لاہور میں دعوت دی،یہ پاکستان کے ہی نہیں بلکہ دنیا کے سفیرامن ہیں۔پیغمبر عالم حضرت محمد مصطفیؐ کی ذات ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور پیغمبرؐ کی سیرت پر چل کر ہی ہم کامیاب ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں جو سیلاب آیا ہے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ متاثرین سیلاب کو اس تکلیف سے نجات عطاء فرمائے اور دنیا بھر کے لوگوں سے میں اپیل کرتا ہوں۔
 کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیں،آخر میں ملکی سلامتی،ترقی و خوشحالی،استحکام پاکستان،عالم اسلام کے اتحاد،مقبوضہ کشمیر وفلسطین کی آزادی اور سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی دعاء کی گئی۔

مزیدخبریں