لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے قائم مقام صدر خواجہ عمران نذیر خواتین ونگ کی صدر شائستہ پرویز ملک ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان غزالی سلیم بٹ صبغت اللہ سلطان اور سید توصیف شاہ سمیت دیگر نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی بحالی اور آبادی کاری کا کام کوئی ایک دو دن نہیں بلکہ طویل مدتی عمل اور پوری قوم کیلئے ایک آزمائش اور چیلنج ہے۔ پاکستانی قوم نے ہمیشہ چیلنجز اور آزمائشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے متاثرہ علاقوں کے متاثرین کیلئے یہاں کی صوبائی حکومتیں کچھ نہیں کررہی ہیں یقینا ً یہ ایک قدرتی آفت ہے مگر ان دونوں صوبوں کی حکومت نے پہلے سے یہاں پر حفاظتی اقدامات اور منصوبہ بندی نہیں کی جس کی وجہ سے یہاں زیادہ تباہی ہوئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ،عمران نیازی بتائے کہ قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کاکام کرکے آخر کس کے ایجنڈے پر چل رہا ہے۔خیبرپی کے اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔ سرکاری وسائل واختیارات عمران خان کے پاس ہیں لیکن ان کی صوبائی حکومتیں سیاست میں مصروف اور سیلاب زدگان کے لیے عملاً کچھ نہیں کررہی ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔
سیلاب متاثرین کی بحالی ،قوم کیلئے آزمائش اور چیلنج ہے:خواجہ عمران نذیر
Sep 10, 2022