طویل المدتی پارٹنر کے طور پر سی ایم اے  پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دے گا

  بیجنگ (آئی این پی)چین کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ایک طویل المدتی پارٹنر کے طور پر سی ایم اے پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دے گا، چائنا میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن (سی ایم اے)نے کہا کہ سی ایم اے کے ورلڈ میٹرولوجیکل سینٹر بیجنگ کی ویب سائٹ پر پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ(پی ایم ڈی )کا صارف اکائونٹ حوالہ کے لیے بر وقت عالمی ماڈل پروڈکٹس کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چین اور پاکستان کے محکمہ موسمیات پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، سی ایم اے کے ایڈمنسٹریٹرچوآنگ گاو تی نے کہا کہ سی ایم اے پاکستان میں سیلاب کی صورتحال کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اس نے سیلاب سے نمٹنے کے لیے پاکستانی محکمہ موسمیات کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔ انہوں نے پی ایم ڈی کے ساتھ تعاون کو بڑھانے میں سی ایم اے کے عزم کو مزید تقویت بخشی تاکہ آفات سے نمٹنے کی تیاری اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی صلاحیت کو مشترکہ طور پر بڑھایا جا سکے۔ 

ای پیپر دی نیشن