سیلاب زدگان کیلئے کام کرنیوالے لوگ قابل قدر ہیں:عبدالغفار روپڑی 

Sep 10, 2022

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی نے گزشتہ کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات کو پس پشت ڈالنے کی سزا بچنے کیلئے ہمیں اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ سیلاب زدگان کی ہماری امداد کے منتظر ہیں۔ ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور روجھان کے دورہ سے واپسی پر جامعہ القدس چوک دالگراں میں گزشتہ روزکہا کہ ہمیں اپنے خرچوں اور آمدنی سے روزانہ کچھ حصہ ان کے ساتھ تعاون کے نکال کر ان کی زندگی کی بحالی مدد دینا ہم سب پر لازم ہو چکا ہے۔ بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے عوام کی زندگی کی بحالی میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔
 اور یہ ساری قوم کا امتحان ہے۔ سیلاب زدگان کیلئے کام کرنے والے لوگ قابل قدر ہیں جو دن رات بغیر کسی لالچ کے ان کی خدمت میں مصروف ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کو اجرعظیم عطاء فرمائے۔انہوں مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا۔ جماعت اہل حدیث کی خدمت خلق کمیٹی کی خیمہ بستیوں میں بھی گئے اور ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں اور طبی امداد کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔

مزیدخبریں