لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے مظفرگڑھ ،ڈیرہ غازیخان اور جنوبی پنجاب کے دیگر سیلاب زدہ علاقوں کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزمائش اور آفات میں صبرکا مظاہرہ کیا جائے۔بارشوں اورسیلاب کی تباہیوں پر امت کے ہر فرد کا دل زخمی ہے ۔سسکتی تڑپتی انسانیت مددکی منتظر ہے ۔ایسے مشکل حالات میں متاثرین سیلاب کی خدمت کرنا ہرشخص پر بلا امتیاز مذہب ومسلک فرض ہے۔ میاں محمد جمیل نے متاثرین سیلاب کی خدمت کیلئے قومی جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسی مشکل گھڑی میں متاثرین کے ساتھ قوم کے ہرفردکا کھڑے ہونا ہی وقت کا تقاضاہے۔انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ جتنا ممکن ہومتاثرین کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔بارشوں اور سیلاب سے تباہی کے دردناک مناظر نے دل دھلا دیئے۔ قوم آزمائش کی ایسی مشکل گھڑی میں اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرے۔
انفرادی اور اجتماعی توبہ کو یقینی بنائے کیونکہ آفات ،مشکلات اورمصائب سے بچانے والی صرف ذات الٰہی ہے اس لیے اس عظیم وبابرکت ذات کی پناہ طلب کرنے میں ہی دنیا وآخرت کی عافیت ،کامیابی اور نجات ہے۔