تہذیبی مسائل حل کیلئے سیّد ہجویر کی تعلیمات سے استفادہ ضروری :سیدرفاقت علی 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے اوقاف و مذہبی امور سیدرفاقت علی گیلانی ،سیکرٹری اوقاف پنجاب میاں ابرار احمد اور ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے جامع مسجد دربار حضرت داتا بخشؒ، لاہور میں منعقدہ’’ سہ روزہ عالمی کانفرنس‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عصری، تہذیبی مسائل کے حل کیلئے سیّد ہجویر کی تعلیمات سے استفادہ ضروری ہے ۔ حضرت داتا گنج بخشؒ کے افکار پر عمل پیرا ہو کر فلاحی معاشرے کی تشکیل ممکن ہے ۔ برصغیر میں حضرت داتا گنج بخشؒ کی شخصیت ان برگزیدہ ہستیوں میں سرفہرست ہے جنہوں نے اسلام کی تبلیغ و اشاعت میں تاریخ ساز کردار ادا کیا ۔دریں اثناء سیکرٹری اوقاف پنجاب میاں ابرار احمد اور ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے داتا دربار میں فرنٹ ڈیسک کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کو سہولیات کی فراہمی اوّلین ترجیح ہے۔
 مسجد کی حرمت اور دربار شریف کے تقدس کو یقینی بنائیں گے۔ ہمہ وقت لنگر کی ترسیل کا اہتمام ہوگا۔داتا دربار ایڈ منسٹریٹریشن کی طرف سے حضرت داتا گنج بخشؒ کے 979 و یں سالانہ عرس کی تقریبات کے سلسلے میں داتا دربار ایگزیکٹو ایریا میں ’’فرنٹ ڈیسک‘‘ قائم کردیا گیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...