دی پراونشل گورنمنٹ ایمپلائز کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کا سالانہ اجلاس

لاہور( کامرس رپورٹر)دی پراونشل گورنمنٹ ایمپلائز کو آپریٹو ہاسنگ سوسائٹی ڈی سی کالونی گوجرانوالہ میں 4ستمبرکوکمیونٹی سنٹر میں سالانہ اجلاس عام کا انعقاد کیا گیا۔ سوسائٹی مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے 19نکاتی ایجنڈ ا پیش ہوا  18ایجنڈا اٹیم کو خوش دلی سے منظور جبکہ ایک پر کمیٹی بنا کر کام کر نے کی اجازت کی منظوری۔ اس مو قع پر سوسائٹی صدر خالد سلطان جنرل سیکر ٹری عاطف افتخار چیمہ و دیگر ممبران سٹیج پر مو جود تھے۔ سوسائٹی بائی لائز کے مطابق نادہندگان کو اجلا س عام میں شرکت کی اجازت نہ تھی۔ سالانہ اجلاس عام کا انعقاد سیکر ٹری کو آپریٹو حکومت پنجاب فواد ہاشم ربانی کے احکامات کی روشنی میں ہوئی۔ جنرل سیکر ٹری عاطف افتخار چیمہ نے ممبران کے سامنے مندرجہ ذیل ایجنڈا پیش کیا۔  عاطف افتخا ر چیمہ نے ممبران سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سوسائٹی کی ترقی میں کسی قسم کی رکاوٹ بر داشت نہیں کر ئے گے اور کسی قبضہ مافیا کو کسی بھی ممبران کے پلا ٹوں پر قبضہ نہیں کر نے دینگے ممبران نے کامیاب پھر امن اجلاس کر انے پر ڈپٹی رجسٹرار ملک اشفاق شاہد کا شکر یہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن