مستقبل تحریک انصاف کا ‘ سیاسی منظرنامے سے ہٹایا نہیں جا سکتا: ملک اقبال


 شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر حاجی ملک اقبال نے کہا ہے کہ پی پی 139کا ضمنی الیکشن جیت کر پی ٹی آئی سیاسی مخالفین کو ایک اورسرپرائز دے گی اس حلقہ کے ضمنی انتخاب کے نتائج بھی سابق ضمنی الیکشنز سے مختلف برآمد نہیں ہوں گے، پی ڈی ایم میں شامل پارٹیاں اپنا اعتماد اور وجود کھو رہی ہیںجبکہ ان کی معیشت دشمن پالیسیوں کی وجہ سے تحریک انصاف عوام میں مزید مقبول ہوتی جا رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز کالونی رانا ٹائون میں تقریب سے خطاب کرتے کیا، اس موقع پر سید جاوید شاہ، انوار الحق حیدر، طاہر خان، ندیم اعوان ، ظفر خان، رائے رضوان، محمد عمران و دیگر پارٹی رہنما اور کارکنان سمیت اہل علاقہ بڑی تعداد میں موجود تھے، حاجی ملک اقبال نے کہا کہ مستقبل تحریک انصاف کا ہی ہے اسے سیاسی منظرنامے سے ہٹایا نہیں جا سکتاالیکشن میں دھاندلی کی کوشش کرنے والوں کے خلاف موقع پر دما دم مست قلندر ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن