شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی+ نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر تعلیم راناتنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان اداروں کو بدنام کرنے کی خاطر ہر روز نت نئی الزام تراشی کررہے ہیں انکا ایجنڈا پاکستان میں انتشار پھیلانا اور ملک کوکمزور کرنا ہے، قوم نے ان کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے، تحریک انصاف کو ملکی ترقی کا راستہ روکنے نہیں دیں گے، عوامی محرومیوں کے ذمہ دار عمران خان ہیں جنہوں نے ساڑھے تین سالوں میں پاکستان کو تنہا کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی، ملک کو معاشی بدحالی کی دلدل میں دھکیلا، قوم پر مہنگائی کا عذاب مسلط کیا اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے وقار اور مفادات کو نقصان پہنچایا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی محمداسحق ولانہ کے ڈیرہ پر معززین علاقہ کے اجتماع سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر چوہدری اعظم محمود ولانہ ، ملک جہانگیر،محمد افضل ولانہ،عتیق ولانہ،شیخ ناصر محمود استاد شبیر ماسڑ رمضان استاد صفدر یاسر ولانہ،شیخ عبدالمجید کشمیری،عثمان اعظم ولانہ ایڈووکیٹ ویگر بھی موجود تھے۔