گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سینئر نائب صدر حاجی عبدالرئوف مغل ایم پی اے نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف سیلاب متاثرین کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں اتحادی حکومت تمام تر دستیاب وسائل اور مشینری سیلاب زدگان کے ریلیف اور بحالی کے لئے استعمال کر رہی ہے مشکل کی ان گھڑیوں میں عالمی برادری اور دوست ممالک کا تعاون بے مثال ہے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے اپنے مرکزی سیکر ٹریٹ میں پارٹی کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیاا نہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کا سامنا ہے لاکھوں افراد بے سرو سامانی کی حالت میںاپنے ہم وطنوں کی طرف دیکھ رہے ہیں ان حالات میں سیاست سے بالا تر ہو کر انسانیت کے جذبے کو بروئے کار لاتے ہوئے سیلاب زدگان کے ریلیف اور بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے پاکستا نی قوم کی روایت ہے کہ وہ کبھی مشکل وقت میں اپنے ہم وطنوں کی مدد کرنے کے معاملے میں پیچھے نہیں رہے جبکہ عالمی برادری کا کردار بھی اس حوالے سے قابل ستائش ہے۔
شہباز شریف سیلاب متاثرین کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں:عبدالرئوف مغل
Sep 10, 2022