رانا تنویر کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے: طارق محمود

Sep 10, 2022

جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے عوام کو بیوقوف بنانے کی بنانے کی خاطر ملک دشمنی پر مبنی بیانیہ اپنا کر اپنی سیاسی ساکھ ختم کرلی ہے قوم اسے سیاسی و جمہوری عمل میں شامل دیکھنا نہیں چاہتی جلد عمران خان اور پی ٹی آئی کی سیاست قصہ پارینہ بن جائے گی، قوم نواز لیگ کے ساتھ ہے اور اسے کو ضمنی و عام انتخابات میں ووٹ دے گی، اپنے ایک بیا ن میں حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا کہ وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین حقیقی عوام دوست لیڈر اور خیر خواہ ہیں جن کی سیاسی جمہوری عوامی و پارٹی خدمات کو پس پشت ڈالا نہیں جاسکتا ان کی قیادت میں ہم عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور اقتدار کی غلط پالیسیوں نے ملک و قوم کو شدید دشواریوں اور معاشی مسائل کا شکار کیا، ملک میں بجلی کی پیداوار کیلئے پی ٹی آئی نے کچھ نہ کیا۔ 

مزیدخبریں