لاہور(سپیشل رپورٹر)سکول ٹیچر نے وقت کی پابندی کی ہدایت کرنے والے ہیڈ ماسٹر کی دوست افسر کے ذریعے جواب طلبی کروا دی ہے۔ گورنمنٹ ماڈل مڈل سکول شاہ محمد غوث دہلی دروازہ کے ہیڈ ماسٹر شہباز حسین نے اپنے سکول کے ٹیچر طارق ندیم کو سکول کے اوقات کار کا پابند رہنے کی ہدایت کی تھی جس پر وہ برا مان گیا اور اپنے افسر دوست جو کہ اسکا کلاس فیلو بھی ہے۔ ڈپٹی ڈی ای او زاہد سے اپنے ہی ہیڈ ماسٹر کی جواب طلبی کروا دی ۔ ذرائع کے مطابق ٹیچر طارق ندیم نے خواتین اساتذہ پر بھی ہیڈ ماسٹر کے خلاف درخواست پر دستخط کرنے کیلئے دباؤ ڈالا اور انہیں دھمکیاں بھی دیں۔ جس سے خواتین اساتذہ میں شدید بے چینی اور تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ اس سلسلے میں سکول کونسل کے ممبران بچوں کے والدین نے محکمہ تعلیم سکولز کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ جب اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر ڈاکٹر شفیق سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ میرے علم میں آیا ہے حل کریں گے۔
ہیڈماسٹر کی پابندی وقت کی ہدایت پرٹیچرنے ڈپٹی ڈی ای او سے جواب طلبی کروادی
Sep 10, 2022