شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن)کے رہنما وسابق یوسی چیئرمین چودھری اعظم ریاض گجر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اداروںکی خود مختاری پر مکمل یقین رکھتی ہے الیکشن کمیشن کا فیصلہ ملکی حالات کے تناظر میںاپنا فیصلہ ہے جب بھی انتخابات ہوئے مسلم لیگ (ن) واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی تحریک انصاف نے غیر ملکی آقائوں کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے ملک دشمن بیانیہ اپنایا ہوا ہے اس بیانیہ پرقوم عمران خان کیساتھ کسی صورت بھی نہیںکھڑی ہوگی قوم اسے سیاسی و جمہوری عمل میں شامل نہیں ہوگی ۔
مسلم لیگ (ن) اداروںکی خود مختاری پر یقین رکھتی ہے:اعظم ریاض
Sep 10, 2022