عمران خان محب پاکستانیوں کے جذبات مجروح کررہے ہیں: امجد لطیف 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء سابق چیئر مین بلدیہ میاں امجد لطیف نے کہا ہے کہ ہمارے ہر سپاہی سے لیکر جرنیل تک ہر ایک بہادر اور محبِ وطن ہے عمران خان محب پاکستانیوں کے جذبات مجروح کررہے ہیں، پی ٹی آئی کی اداروں کے خلاف جاری مہم کسی طور ملک و قوم کے مفاد میں نہیں عمران خان اور انکے حواریوں کو ہوش کے ناخن لینا ہوں گے، میاں امجد لطیف نے کہا کہ پوری قوم اس وقت سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے، اْن کی مدد کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور عمران خان جلسے کر کے عوام اور فوج کو آمنے سامنے لانے کی ساز ش کو عملی جامہ پہنانے کے درپہ ہیں، سیاسی مفادات کی خاطر قومی اداروں کی ساکھ مجروح کرنے کا کھیل پی ٹی آئی کو اب بند کرنا ہوگا ورنہ قوم عمران خان اور انکے حواریوں کا راستہ روک گی۔

ای پیپر دی نیشن