لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمد ی سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ یہ وقت تباہ کن بارشوں سیلاب سے متاثرہ عوام کی مدد کا ہے۔ بلوچستان اور سندھ میں حالات بہت خراب ہیں سینکڑوں دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے اور وہاں کے رہنے والے زمینی راستہ نہ ہونے کے باعث موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ حکومتی ادارے اپنے اپنے طور پر ان کی مدد کرنے کی سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں مگر سیاستدان اپنی لڑائیوں اور جنگ و جدل میں مصروف ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اپنا بجٹ سیاسی جلسوں اور ریلیوں پر اربوں روپے لٹانے کی بجائے ان عوام پر خرچ کریں جن کے ووٹوں سے یہ منتخب ہو کر حکومتی ایوانوں میں جا کر لگڑری زندگی گزارتے ہیں اور دنیا جہاں کی آسائشوں سے بھر پور زندگی گزارتے ہیں آج یہ بے چارے تباہ ہو چکے ہیں ان کی مدد کے لیے خود بھی آگے آئیں اور اپنے حلقہ احباب کو بھی ابھاریں۔
یہ وقت قدرتی آفات سے متاثرہ عوام کی مدد کا ہے : مولانا فضل الرحمن بن محمد
Sep 10, 2022