سیلاب آنے کے باوجود کئی لوگ عیش و عشرت میں مبتلا ہیں: داؤد رضوی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت رضائے مصطفٰے پاکستان مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے جمعۃ المبارک کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہمیں ہر وقت خدا اور اس کے پیارے حبیب کی یاد میں مشغول اور ذکر و اذکار میں مصروف رہنا چاہئے،جبکہ مصائب و مشکلات میں وظائف و اوراذ کا رسلسلہ اور زیادہ ہو جانا چاہئے مگر افسوس کہ آج کل سیلاب کی صورتحال کے باوجود کئی لوگ عیش و عشرت میں مبتلا ہیں،ان کی زندگی میں کوئی فرق نہیں پڑا۔انہوں نے کہا کہ مسلمان ہونا تو بہت بڑی بات لوگ انسانیت کے اصول بھی بھول گئے ہیں۔صاحبزادہ محمد داؤد رضوی نے کہا کہ ان دنوں گوجرانوالہ کے کئی تھیٹرو میں حیا باختہ پروگرام،ڈانس اور ذومعنی گفتگو کا سلسلہ جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ ان تھیٹرز کے خلاف فوری ایکشن لے تاکہ نوجوان نسل کا مستقبل مزید خراب نہ ہو اور بے حیائی کو مزید فروغ نہ ملے۔

ای پیپر دی نیشن