صفدرآباد (نامہ نگار) قاری قیصر عباس نے ہفت روزہ محفل سے خطاب کرتے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ؐ مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے ۔ حضرت محمد ؐ نے فرمایا کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا ۔آج کے نوجوانوں کو اپنی اصلاح کرنی چاہیے کہ ختم نبوت پر ایمان کے بغیر ہم مسلمان نہیں ہو سکتے ۔ہمیں پانچ وقت نماز ادا کرنی چاہیے کیونکہ مسلم اور غیر مسلم میں صرف نماز فرق کرتی ہے ۔قاری قیصر عباس نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو عقیدہ ختم نبوت کی ہر حال میں حفاظت کرنی چاہیے ۔
عقیدہ ختم نبوتؐ مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے:قاری قیصر عباس
Sep 10, 2022