کراچی(اسپورٹس رپورٹر) شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ آج لوگر ونیو ( سپین )میں شروع ہو گا۔سپین میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کا شمار یورپ کے بہترین سپورٹس ایونٹس میں ہوتا ہے جس میں یورپی ممالک سمیت لوگر ونیو (سپین) کی پانچ لوکل والی بال ٹیمیںشرکت کریں گی۔
شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی میں چوہدری اکرام قاضی چیچیاں ،چوہدری لیاقت علی بابکا ، چوہدری اصغر قاضی چیچیاں ،چوہدری اسلم بجاڑ والا شامل ہیں۔مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ (ق) ایم پی اے کے اْمیدوار چوہدری اعجاز رنیاں ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔ لوگر ونیو (سپین) میں منعقد ہونے والے شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کیلئے چوہدری رضوان ظفر علی ،چوہدری قیصر ساراگوسا ، چوہدری جاوید انجم ،چوہدری عارف گھرکو لوگر ونیو،چوہدری ماجد محمود ،چوہدری اصغر لوگر ونیواورچوہدری سفیان کوٹلہ نے خصوصی تعاون کیا ہے۔چوہدری خالد شہباز چوہان سمیت لوگر ونیو ، بارسلونا ، فرانس ،اٹلی اوربرطانیہ سے معزز مہمان خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔
شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ آج لوگر ونیومیں شروع ہو گا
Sep 10, 2022