ملکہ برطانیہ  انتقال،انگلینڈ اور جنوبی افریقہ ٹیسٹ دوسرے دن کا کھیل منسوخ فٹبال پریمیئر لیگ کے میچز ملتوی 


لاہور(اسپورٹس ڈیسک)ملکہ برطانیہ کا انتقال کے بعد انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل منسوخ کر دیاگیا ۔ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں،انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان اوول ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل منسوخ کر دیا گیا۔ملکہ الزبتھ کے انتقال کی وجہ سے فٹبال پریمیئر لیگ کے اس ہفتے شیڈول میچز ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔
بکنگھم پیلس میں جاری سوگ کے باعث فٹبال پریمیئر لیگ میں پیر تک ہونے والے میچ نہیں کھیلے جائیں گے، ملکہ الزبتھ کے انتقال پر برطانیہ سمیت دنیا بھر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شاہی خاندان کے غم میں شریک ہونے کے لیے سپورٹس ایونٹس کو ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...