پنجاب پولیس ‘جیانگ سو پبلک سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے مابین مفاہمتی یاد داشت پر دستخط

لاہور(نمائند ہ خصوصی)انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی کپیسٹی بلڈنگ ، جدید ساز و سامان کی فراہمی اور انسداد جرائم کیلئے ہمسایہ ممالک کی پولیس فورسز کیساتھ باہمی تعاون اور ورکنگ ریلیشن شپ کو فعال رکھنا  ضروری ہے۔  ایسے اقدامات سے اہلکاروں کونہ صرف عالمی سطح پر پولیسنگ کے حوالے سے رائج طریقہ کار اور مہارتوں سے آگاہی ہوتی ہے بلکہ جرائم کی روک تھام ،مجرمان کی سرکوبی اورپبلک سکیورٹی کے فرائض احسن انداز میں سر انجام پاتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب پولیس اورجیانگ سو پبلک سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ آف چائنہ کے مابین مفاہمتی یادداشت  دستخط کرنے کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ، دونوں اداروں کے درمیان ایم او یو سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں دستخط کیا گیاجس میں آئی جی پنجاب فیصل شاہکار اور چینی قونصل جنرل لاہور زہاؤ شیرن موجو دتھے جبکہ جیانگ سو پولیس کے سربراہ اور اعلٰی چینی حکام نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
ایم او یو کے تحت دونوں ادارے انسداد جرائم، پبلک سکیورٹی اور اہلکاروں کی کسپیٹی بلڈنگ کے حوالے سے باہمی تعاون کو بڑھائیں گے اور مالی جرائم کی روک تھام، مجرمان کی گرفتاری اور بیرون ملک چوری ہونے والے سامان کی بازیابی کیلئے دو طرفہ تعاون میں مزید اضافہ کریں گے۔پنجاب پولیس اور جیانگ سو پولیس اپنے علاقوں میں ایک دوسرے کے شہریوں کے آئینی حقوق ، سرمایہ کاروں ،شہریوں ، قومی اداروں اور اہلکاروں کے مفادات کے تحفظ کیلئے مل کر کام کریں گے اور دونوں ادارے باہمی تعاون سے مل کر دوستانہ تعلقات کو فروغ دیں گے۔ چینی قونصل جنرل زہاؤ شیرن نے کہاکہ ایم او یو باہمی تعلق اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا باعث بنے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن