لاہور (سٹاف رپورٹر) محکمہ ریلوے کی جانب سے 1up/2dn خیبر میل ایکسپریس کی روہڑی تک توسیع کردی گئی ہے۔ اب یہ ٹرین پشاور اور روہڑی کے درمیان چلے گی۔ اس پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ جبکہ کراچی اور کوئٹہ تک ٹرین سروس تا حال بحال نہیں ہو سکی اور ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے۔ کراچی تک ٹریک کی مرمت کے لئے ریلوے افسران کو مزید ایک ہفتہ درکار ہو گا۔ دوسری جانب کوئٹہ تک ٹرین کی بحالی کے لئے مزید وقت درکار ہے اور یہ بھی خیال کیا جا رہا ہے کہ کوئٹہ تک ٹرین کی بحالی میں ایک سے 2ماہ مزید درکار ہو نگے۔