وزیر خزانہ  نے چینی آئی پی پیز کے تحفظات دورکرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی 

Sep 10, 2022


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ  مفتاح اسماعیل  نے ایک کمیٹی قائم کی ہے جو چینی آئی پی پیز کے ساتھ اجلاس منعقد کر کے ان کے تحفظات کو دور کرے گی ،کمیٹی میں  پاور ،فنانس اور سی پیک کے نمائندے شامل ہوں گے ،وزیر خزانہ نے یہ کمیٹی  چینی آئی پی پیز کے ساتھ ایک اجلاس میں قائم کی ،انہوں نے چینی کمپنیوں کو تحفظات  دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ،جس پر کمپنیوں کے سی ای اوز نے اطمینان ظاہر کیا ،دریں اثنا  وزیر برائے خزانہ و محصولات  مفتاح اسماعیل سے  ایشیا انفراسٹرکچر اینڈ انوسٹمنٹ بینک کے وفد نے ملاقات کی جس کی سربراہی ڈی جی (سرمایہ کاری)  سوپی ٹیراونینتھوم کر رہی تھیں۔ وزیر خزانہ نے  انہیں اقتصادی انفراسٹرکچر کی ترقی اور ترقیاتی اہداف کے بارے میں آگاہ کیا۔ مزید براں وزیر خزانہ نے چینی آئی پی پیز کو ادائیگیوں کے معاملے پر ایک اجلاس کی صدارت کی۔ملاقات میں پاکستان میں چینی آئی پی پیز کو بقایا ادائیگیوں کے معاملے اور ان کو درپیش دیگر رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کا ایک اہم منصوبہ ہے۔

مزیدخبریں