اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ایف بی آر نے تمام چیف کلکٹرز کو سیلا ب زدگان کی امداد کے لئے دررآمدی سامان کی 24 گھنٹے میں فوری کلیئرنس کے احکامات جاری کر دئے ،حالیہ تباہ کن سیلاب کے پیش نظر امدادی سامان بشمول خیمے، مچھر دانیاں، ادویات، کھانے پینے کا سامان، ریسکیو کشتیاں اور ایمبولینسیں در آمد کی جارہی ہیں،ایف بی آر کی جانب سے جاری ہونے والے ایس آر او میں امدادی سامان کی درآمد پر پہلے ہی ٹیکس و ڈیوٹی کی مدمیں 90 دن تک چھوٹ دے دی گئی ہے ، ایف بی آر کی چیف کلکٹرز کو این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم ایز کیساتھ در آمداد کی فوری کلیئرنس کے لئے ہمہ وقت رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ۔