کراچی اور اسلام آباد میں ڈینگی کے حملے تیز،87افراد میں مبتلا 


کراچی /اسلام آباد (این این آئی)کراچی اور اسلام آباد میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، کراچی میں ایک دن میں مزید 87افراد ڈینگی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔شہر میں دو ماہ کے دوران ڈینگی سے 29 افراد جاں بحق ہوچکے، جن میں چھ بچے بھی شامل ہیں۔ کراچی کی مختلف لیبس میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں کے ڈینگی کے ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں، بڑے اسپتالوں میں جگہ بھی کم پڑگئی ہے۔ادھر چوبیس گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے 49 کیسز رپورٹ ہوئے ۔لاہور میں 50 اور راول پنڈی میں 39 کیسز سامنے آئے ہیں۔ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 425 مریض زیرِ علاج ہیں۔

ای پیپر دی نیشن