پشاور (نوائے وقت رپورٹ) سرکاری زمین پر قبضہ کے الزام میں محکمہ اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فہیم کو طلب کر لیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق محمد فہیم نے پی ڈی اے ملازمین کے ساتھ مل کر سرکاری زمین قبضہ کرکے تعمیرات کیں۔ انہیں آج صبح دس بجے طلب کیا گیا‘ تاہم وہ پیش نہ ہوئے۔ اینٹی کرپشن حکام نے کہا ہے کہ انجینئر فہیم احمد کو پیش نہ ہونے پر اب دوسرا نوٹس دیا جائے گا۔ دوسری جانب رکن قومی اسمبلی انجینئر فہیم نے کہا ہے کہ پارٹی پالیسیوں کے خلاف بیان دینے پر نوٹس دیا گیا۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے اچانک نوٹس ملا۔ نجی مصروفیات کی وجہ سے پیش نہ ہو سکا۔
سرکاری زمین پر قبضے الزام‘ پی ٹی آئی ایم این اے اینٹی کرپشن میں طلب
Sep 10, 2022