اسلام آباد(نا مہ نگار)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے ستمبر کے لیے لیکویڈ نیچرل گیس (ایل این جی)کی نئی قیمت کا اعلان کردیا۔اوگرا کے اعلامیے کے مطابق اگست کے مقابلے میں ستمبر میں ایل این جی کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا، سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 0.03ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 16.97ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔اوگرا اعلامیے کے مطابق سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی قیمت 17.47ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو برقرار رہے گی