پاک فضائیہ کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو،ریلیف آپریشن جاری 


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک فضائیہ نے خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیلئے بھرپور وسائل وقف کر دیئے ہیں اور اس سلسلے میں مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ ایسے دور دراز علاقوں میں راشن، ادویات اور اشیائے ضروریہ گرانے کے لیے  ہیلی کاپٹر آپریشن کر رہی ہے جن سے زمینی رابطے مکمل طور پر منقطع ہو چکے ہیں۔ سیلاب متاثرین کی زیادہ سے زیادہ امداد کے لیے فلڈ ریلیف کیمپوں میں بحالی کی سرگرمیوں کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ پاک فضائیہ کے اہلکار بھی سیلاب زدگان کو خوراک اور طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اشیائیضروریہ کی فراہمی کے لیے شب و روز مصروف عمل ہیں۔سیلاب متاثرین کی تکالیف کے ازحد ضروری ازالے کے لیے پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ضرورت مند خاندانوں میں  23120 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ، 2130 پانی کی بوتلیں اور 3348خشک راشن کے پیکٹ تقسیم کیئے، جن میں اشیائے خوردونوش موجود تھیں۔ مزید براں مفت خوراک اور رہائش کی فراہمی کے علاوہ پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیموں نے فیلڈ میڈیکل کیمپوں میں 2140 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...