چیئرمین سے اظہار یکجہتی،آج شام ملک بھر ریلیاں نکالیں گے، فواد چوہدری 


 اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے ہفتہ 10 ستمبر کی شام سات بجے ملک بھر میں ریلیاں نکالیں گے ساری پارٹی اور قوم عمران خان سے یکجہتی دکھائے گی چیئرمین عمران خان کل گوجرانوالہ کے جلسے میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے آج پارٹی لیڈر شپ نے بنی گالہ اجلاس میں عمرا ن خان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے کل پوری قوم یک زبان ہوکر عمران خان کا ساتھ دے گی انہوں نے ان خیالات کا اظہار بنی گالہ کے سامنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینئر رہنما عثمان ڈار بھی ان کے ہمراہ تھے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم اگلے ہفتے بجلی پٹرول اور مہنگائی کے خلاف عوام کے لئے آواز اٹھائیں گے ایسے وقت میں جب ملک کا بڑا حصہ سیلاب میں ہے عمران خان کے خلاف مقدمات درج ہورہے ہیں اورعمران خان کو ملکی سیاسی میدان سے باہر کرنے کی کوشش ہورہی ہے اصل فیصلے کہیں اور ہورہے ہیں پاکستانی قوم عمران خان کو سیاست سے باہر کرنے کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرے گی عمران خان کو اس طرح سیاسی میدان سے نکالنے سے ملکی سیاست بنانا سٹیٹ کی بن جائے گی جس میں ایک ڈمی حکومت چلائی جائے گی اس لئے یہ عمران خان کو ٹیکنیکل ناک آئوٹ کرنا چاہتے ہیں کل عمران خان گوجرانوالہ میں اپنے پاور شو میں اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے پی ٹی آئی رہنمائ￿  نے کہا کہ اس وقت پاکستان مشکل حالات سے دوچار ہے جس میں یکجہتی کی ضرورت ہے لیکن اس وقت سارا زور صرف عمران خان کے خلاف لگ رہا ہے کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی پیشی کے موقع پر پنجاب کابینہ، سپیکرباہر کھڑے کئے گئے جبکہ آج وزیر اعظم شہباز شریف عدالت عالیہ گیے تو ان کے ساتھ آنے والوں کے لئے راستے کھول دیئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...