توہین رسالت و صحابہ کسی صورت قبول نہیں: مفتی منیب 


ڈسکہ (نامہ نگار/ نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) چیئرمین تنظیم المدارس اہلسنت پروفیسر مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ کوئی بھی اہل بیت اطہارؓ اور صحابہ کرام ؓ کے بارے میں غلط الفاظ بولے گا تو وہ الفاظ قابل قبول نہ ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ نے یہ دنیا صرف اور صرف آپ ؐ کے لیے بنائی۔  آپؐ کی بے ادبی کسی بھی صورت قبول نہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اصلاح امت فائونڈیشن ڈسکہ کے زیر اہتمام تیسری سالانہ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 7 ستمبر 1974ء کو پاکستان کی پارلیمنٹ میں قائد اہلسنت علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی  نے قرارداد پیش کی  اور  دیگر اراکین نے  تائید کی جس میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا، جن لوگوں نے اس قرارداد  میں ساتھ دیا  ان سب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر علامہ  ثمر عباس قادری، علامہ مفتی  عثمان مدنی، حافظ صداقت علی، حافظ رضوان مدنی، حافظ  افضال سندھو ودیگر نے بھی خطا ب کیا۔

ای پیپر دی نیشن