اتباعِ رسولِ  ربِ رحمان کی رضا کا ذریعہ بن جاتا ہے،پیرحسان حسیب الرحمن 

Sep 10, 2022


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )دربارِ عالیہ عیدگاہ شریف کے سجادہ نشین و عالم ِ اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمدحسان حسیب الرحمن نے کہا ہے دین و دنیا کی شرطیہ کامیابی کا دارومدار اتباعِ رسول مقبولؐ پر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید گاہ شریف میں منعقدہ ماہانہ محفلِ بارہویں شریف کے موقع پر خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا آج ہم دینِ متین سے کس قدر دور ہیں کہ دوسروں کی عزتیں پامال کرتے ہیں اور غیبت کر کے اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھاتے ہیں۔ سچی اتباعِ رسولِ مقبول ؐ اختیار کر لینے والے تو اس کیفیت میں ہوتے ہیں ان کا وجود مخلوقِ خدا کی فلاح و بہبودی میں لگا رہے، ایک دوسرے کا بھلا چاہنے والے ہوں کسی کی آبرو ریزی نہ کریں اور نہ پگڑی اچھالیں کیونکہ سکون قلب اس میں نہیں ہم دوسرے کو رسوا کردیں بلکہ اطمینانِ قلب سچی اتباعِ رسولِ مقبول ؐمیں ہے جو نہ صرف انسان کو مطمئن کر دیتی ہے بلکہ ربِ رحمان کی رضا و خوشنودی کا ذریعہ بن جاتی ہے۔ محفل بارہویں شریف میں کثیر تعدداد میں علمائے کرام، نعت خوانانِ عظام، وابستگان عید گاہ شریف اور خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ محفل کا اختتام درود و سلام کے بعد پیر محمد نقیب الرحمن کی وطنِ عزیز کی سلامتی،خوشحالی،ترقی، افواجِ پاکستان کو سر بلندی، سیلاب زدگان کی آباد کاری و حفاظت اور اتحاد بین المسلمین کے لئے خصوصی دعا پر ہوا جس کے بعد وسیع و عریض لنگر کا اہتمام بھی تھا۔

مزیدخبریں