بھارت اور چین نے لداخ سے فوجیوں کی واپسی شروع کردی


نئی دہلی(این این آئی)بھارتی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ بھارت اور چین نے اپنی سرحدوں سے فوجیوں کو واپس بلانا شروع کردیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سرحدوں پر سے فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ کشیدگی کے 2 سال بعد سامنے آیا  جب کہ اس دوران دونوں ممالک فوجوں کے دوران مختلف اوقات میں ہونے والی ہلاکت خیز جھڑپیں بھی ہوتی رہیں جن میں دونوں ممالک کے کئی فوجی ہلاک ہوئے۔بھارتی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق دونوں ممالک نے اعلی سطح کے فوجی مذاکرات کے 16 ویں دور کے دوران گوگرہ ہاٹ اسپرنگس کے علاقے سے فوجیوں کا انخلا شروع کرنے پر اتفاق کیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ اقدام، لداخ میں دونوں ممالک کے درمیان آباد سرحدی علاقوں میں امن و سکون کے لیے ضروری اور مفید ہوگا۔بیجنگ نے فوری طور پر اس معاملے اور خبر کوئی رد عمل جاری نہیں کیا جب کہ بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے یہ بیان ایک مشترکہ اعلامیے کے طور پر جاری کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن