اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے دہشت گردی سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے کوششوں پر زور دیا۔اقوام متحدہ کی عالمی کانگریس برائے متاثرین دہشت گردی کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے سہ طرفہ پیشرفت پر زور دیا، جس میں متاثرین کو تسلیم کرنا اور ان سے اظہاریکجہتی، جواب دہی اور متاثرین کی انصاف تک رسائی اور انسداد دہشت گردی میں متاثرین پر توجہ شامل ہے۔ڈپٹی سیکرٹری جنرل آمنہ محمد نے گوتیرس کا پیغام سنایا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ قانونی حیثیت دیکر متاثرین کی منفرد ضروریات کو تسلیم کیا جانا چاہئے۔ جامع اور صنفی حساس خدمات کی مدد سے ان کی ضروریات کی حمایت کرنی چاہئے۔واضح رہے کہ گوتیرس سیلاب متاثرین سے یکجہتی کے لئے پاکستان میں ہیں۔سربراہ اقوام متحدہ نے کہا کہ جواب دہی ، زخم بھرنے اور بحالی کی کنجی ہے ،اس میں خواتین اور بچیوں کی مخصوص ضروریات کو تسلیم کرنا بھی شامل ہے جنہیں صنفی دقیانوسی تصورات کے سبب انصاف تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں تمام فریقوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ دہشت گرد حملوں کی تحقیقات میں شفافیت اور معلومات کے تبادلے میں متاثرین کے ردعمل کو مناسب طریقے سے دیکھیں۔