اسلام آباد(نا مہ نگار)ترجمان جے یو آئی (ف) اسلم غوری نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا کردار ہر شعبے میں غیروں کے ایجنٹ اور اپنے ملک کو نقصان پہنچانے کا رہا ہے،خودداری کا چورن بیچنے والا بھارتی اور اسرائیلی فنڈ پر پلتا رہا۔عمران نیازی کی تقریر پر ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے اپنے رد عمل میں کہا کہ عمران نیازی کا ہر بیانیہ جھوٹا ،پاکستان کے خلاف بڑی رقم لے کر کرکٹ کھیلی ،انگلینڈ ٹیم 1978میں پاکستان آئی تو موصوف بڑی رقم لے کرآسٹریلیا کی ٹیم میں کھیلنے چلے گئے۔ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ عمران نیازی کا کردار ہر شعبے میں غیروں کے ایجنٹ اور اپنے ملک کو نقصان پہنچانے کا رہا ہے ۔آزادی کی بات کرنے والا لندن میں ایک پاکستانی مسلمان کے مقابلے میں اپنے سابقہ یہودی سالے کی انتخابی کمپین چلاتا رہا ۔خودداری کا چورن بیچنے والا بھارتی اور اسرائیلی فنڈ پر پلتا رہا ۔اسلم غوری نے کہاکہ کرپشن کے خلاف بات کرنے والے کے دامن میں فنانشل ٹائمزکی رپورٹ اورابراج گروپ سمیت کرپشن کی لمبی داستانیں ہیں ۔انصاف کے نام پر نام نہاد جماعت قائم کی لیکن خاتون جج کو سر عام دھمکیاں دیں ، گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے میں عمران نیازی کا کوئی ثانی نہیں ۔
خودداری کا چورن بیچنے والا بھارتی اسرائیلی فنڈ پر پلتا رہا،اسلم غوری
Sep 10, 2022