اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل و صدر شمالی پنجاب عامر محمود کیانی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں غلام سرور خان، زلفی بخاری، میجر طاہر صادق،انصر مجید نیازی اور ثناء مستی خیل نے شرکت کی اجلاس میں حقیقی آزادی کی تحریک کے خصوصی تناظر میں ریجن کے تنظیمی معاملات اور سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ریجن میں تنظیمی سرگرمیوں کی افادیت کے پیش نظر قائم کیے گئے مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کے نظام کے خدوخال پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی تنظیمی سرگرمیوں حوالے سیریجن کو 4 حصوں میں تقسیم کر دیا گیاجہلم، سرگودھا، خوشاب اور چکوال میں سرگرمیوں کا جائزہ میجر طاہر صادق اور ثنائ اللہ مستی خیل لیں گیراولپنڈی میانوالی کی تنظیمی سرگرمیوں کی نگرانی عنصر مجید نیازی اور زلفی بخاری کریں گیجھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور بھکر کی ذمہ دری فرخ حبیب اور فیضل اللہ کموکہ کے سپرد کر دی گئی غلام سرور خان اور فواد چوہدری فیصل ا?باد، چنیوٹ اور اٹک میں جاری تنظیمی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گیمانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کے ذمہ داران اپنے متعلقہ علاقوں میں تنظیمی کمزوریوں کی نشاندھی کریں گے اور باضابطہ رپورٹ جمع کروئیں گیریجن کی سطح پر قائم یہ چاروں کمیٹیاں ضلع اور تحصیل کی سطح پر تنظیمی عہدیدران، اراکین پارلیمان، سٹیک ہولڈرز اور کارکنان کے درمیان تنازعات بھی نمٹائیں گے عامر محمود کیانی نے کہا کہ پاکستان سیاسی تاریخ کیاہم موڑ پر کھڑا ہے ایک مضبوط اور فعل تنظیم ہی درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے عامر محمود کیانی نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کے ویژن کی روشنی میں تنظیمی دائرہ کار بڑھانے اور سرگرمیوں میں مربوط توسیع اولین ہدف ہے مکمل طور پر متحد اور متحرک تنظیمی ڈھانچے کے ذریعے پاکستان کو حقیقی آزادی سے ہم کنار کرنے کی تحریک میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔