سندھ نے پنجاب حکوت سے ڈاکٹرز،نرسز، پیرامیڈیکس بھیجنے کی استدعا کر دی

Sep 10, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) سیلاب کے پیش نظر ہیلتھ کیئر ورکرز کی کمی کے بعد سندھ نے پنجاب حکوت سے ڈاکٹرز،نرسز، پیرامیڈیکس بھیجنے کی استدعا کر دی۔ سندھ میں سیلاب کے پیش نظر ہیلتھ کیئر ورکرز کی کمی ہوگئی ہے، اور سندھ حکومت نے مشکل کے اس وقت میں پنجاب حکومت سے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس بھیجنے کی استدعا کردی ہے جس کے بعد محکمہ صحت پنجاب نے تمام میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجز کے وائس چانسلرز اور پرنسپلز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ سندھ حکومت کی استدعا پر سب سے پہلے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ڈاکٹرزاور نرسز پر مشتمل 10رکنی وفد لاڑکانہ روانہ کردیا اور اس وفد کے ساتھ ڈائریا، جلدی امراض، سمیت مختلف بیماریوں کی ادویات کا اسٹاک بھی ساتھ رکھا گیا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے ڈاکٹرز سندھ کے متاثرہ علاقوں میں کیمپس لگائیں گے۔

مزیدخبریں