کراچی میں گرمی کی شدت ، درجہ حرارت  39ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا

Sep 10, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)  شہر قائد میں گرم ریگستانی ہوائیں چلنے کے سبب  جمعے کے روز گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور درجہ حرارت 39ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں معطل ہونیاوربلوچستان کی گرم وخشک ریگستانی ہوائیں چلنے کے سبب جمعے کو شہر میں موسم گرم وخشک ریکارڈ ہوا،گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس ہوئی۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ پارہ 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 47فیصد رہا۔ ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران گرمی میں اضافہ کا امکان ہے،ہفتے کو بھی پارہ 39ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے13ستمبر کے دوران تھرپارکر،عمرکوٹ جبکہ 11سے13ستمبر کے دوران میرپورخاص،ٹنڈومحمد خان،بدین،سجاول اورٹھٹھ میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی ودرمیانی بارش ہونے کی توقع ہے۔ دوسری جانب 13اور14ستمبرکے دوران بلوچستان کے اضلاع لسبیلہ،قلات اورخضدارمیں تیزہواوں اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سیبارش کا امکان ہے۔

مزیدخبریں